امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
عمران خان کی آنکھ کا معائنہ، ماہر ڈاکٹروں کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ مل سکی
واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات، کریٹیکل منرلز، ڈیولپمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے امور پر بات ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔