شہباز شریف کا شکریہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کو یقینی بنایا: سری لنکن صدر

شہباز شریف کا شکریہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کو یقینی بنایا: سری لنکن صدر

0

سری لنکن صدر انورا کمارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شہباز شریف نے پاک بھارت میچ کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیل سے ہم سب محبت کرتے ہیں اس کو جاری رکھنے میں کردار ادا کرنے پر شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔

برطانیہ کا اسرائیل سے مغربی کنارے پر کنٹرول کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

سری لنکن صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ منصوبے کے مطابق ہی کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں سری لنکن صدر نے وزیراعظم سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کے مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور تعاون کیا اور پاکستان میں کرکٹ کے تسلسل کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو آگاہ کیا تھا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے مطلع کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.