پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے بعد برطانیہ نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے پر کنٹرول سے متعلق فیصلہ واپس لے۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی سخت مذمت کی جاتی ہے، فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، فیلڈ مارشل کی شرکا کی جنگی و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوں گے، برطانیہ اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی تھی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کو ایسے خطرناک اقدامات سے روکے۔