اٹلی میں ڈاکوؤں کی ڈرامائی انداز میں کیش وین لوٹنےکی کوشش

اٹلی میں ڈاکوؤں کی ڈرامائی انداز میں کیش وین لوٹنےکی کوشش

0

اٹلی میں پولیس کی وردی پہنے ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے سڑک پر ڈرامائی انداز میں کیش وین لوٹنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان نے ایک ٹرک کو سڑک کے عین درمیان کھڑا کرکے آگ لگا دی اور پھر پولیس کے انداز میں گاڑیوں کی لائٹس روشن کر کے یہ تاثر دیا کہ اہلکار کسی ہنگامی صورتحال پر قابو پا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا 2030 تک اے آئی پر 1 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان

اسی دوران آرمرڈ کیش وین میں دھماکا ہوا جبکہ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ روڈ 613 پر پیش آنے والے واقعے کے دوران ملزمان نے سڑک پر رکی ہوئی گاڑیوں میں سوار متعدد افراد کو بھی لوٹ لیا، تاہم کیش وین کو لوٹنے میں ناکام رہے۔

فرار ہونے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.