امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنے والا نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہوگیا، اور دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے میں توسیع یا متبادل منصوبے پر کوئی اتفاق نہیں ہو سکا۔
پنجاب میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، مریم نواز نے کسانوں کو خوشخبری سنا دی
روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق روس اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے لیے سفارتی ذرائع سے پرعزم ہے، جبکہ روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ معاہدے کے خاتمے کے بعد دونوں فریق کسی بھی ذمہ داری کے پابند نہیں رہے اور آئندہ اقدامات کا آزادانہ تعین کر سکتے ہیں۔
نیو اسٹارٹ معاہدے کے تحت، جو 2010 میں طے پایا تھا، امریکا اور روس جوہری وار ہیڈز اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تعداد محدود رکھنے کے پابند تھے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے دونوں ممالک سے جلد از جلد نئے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ عالمی سطح پر خدشات ختم کیے جا سکیں۔