برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو نہایت مضبوط اور مثبت قرار دیا ہے۔
لندن میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبانہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی حکومتیں ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں انسداد پولیو مہم میں فنڈنگ دی تھی، جیفری ایپسٹین کا دعویٰ
گفتگو کے دوران انہوں نے برطانوی امیگریشن نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ قانونی اور غیر قانونی دونوں طرح کے امیگرینٹس طویل عرصے سے امیگریشن سسٹم کا فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔
برطانوی وزیر داخلہ نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے پولیس اصلاحات کو ناگزیر قرار دیا۔
شبانہ محمود نے کہا کہ ان کی شناخت ایک برطانوی، انگلش، برمنگھم کی رہائشی مسلمان کی ہے، ان کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور وہ اس پر فخر محسوس کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستانی کھانے بے حد پسند ہیں اور وہ خود بھی اچھا کھانا بناتی ہیں، ان کی خاص ڈشز میں پالک گوشت اور قیمہ شامل ہیں، جبکہ ویک اینڈ پر گھر جانے پر وہ اپنی والدہ کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔