امریکا میں نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 8 افراد سوار تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ امریکا کی ریاست مینے کے شہر بینگور میں پیش آیا۔ طیارے میں سوار افراد کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ شدید برفانی طوفان کے دوران پیش آیا، تاہم طیارہ حادثے کی حتمی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔