امریکا میں بڑا کریک ڈاؤن، ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ

امریکا میں بڑا کریک ڈاؤن، ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ

0

امریکا نے ویزا قوانین کی خلاف ورزیوں کے تحت ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں ہزاروں غیر ملکی طلبہ اور روزگار کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔

جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا: بیرسٹر گوہر

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے پہلے سال کے دوران یہ کارروائی کی گئی۔ منسوخ کیے گئے ویزوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے کاروبار یا سیاحت کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی وہ امریکا میں رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق منسوخ کیے گئے ویزوں میں 8 ہزار طلبہ اور 2 ہزار 500 روزگار کے متلاشی شامل تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر معاملات میں مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود تھے، جن میں شراب نوشی کے دوران ڈرائیونگ، تشدد، چوری، بچوں سے بدسلوکی، منشیات کی اسمگلنگ اور مالی بدعنوانی جیسے الزامات شامل تھے۔

محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ویزا منسوخی اور ملک بدری کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ گزشتہ سال اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے 55 ملین ویزا ہولڈرز کے ریکارڈ کا از سر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.