امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملہ کردیا

امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملہ کردیا

0

امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کر دیے ہیں۔ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں دھماکے ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا حکم دیا ہے اور کاراکس میں کم از کم 7 دھماکے ہوئے ہیں۔ امریکی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا وینزویلا کے خلاف فوجی حملے کر رہا ہے۔

جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

وینزویلا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے ہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ ان امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے، تاہم امریکا ان وسائل کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ وہ اس فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں۔ وینزویلا کے صدر نے حملوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

دوسری طرف روسی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور وینزویلا کے صدر صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ روسی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ وینزویلا کے کئی جزائر میں امریکی میرینز کے زمینی آپریشن شروع کرنے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی آئی ہیں۔ اسی حوالے سے کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ کاراکس پر میزائل داغے جا رہے ہیں اور ان حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.