sui northern 1

جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی دو ایئرہوسٹس میں ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی دو ایئرہوسٹس میں ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

0
Social Wallet protection 2

پی آئی اے کی دو فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی، دونوں معطل

sui northern 2

جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی دو فضائی میزبانوں (ایئر ہوسٹس) کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے دونوں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی، وزیر داخلہ

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 23 دسمبر کو جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں پیش آیا، جہاں جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو خواتین ایئر ہوسٹس کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔ ابتدا میں زبانی تکرار ہوئی، جس کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

پی آئی اے کے ایک افسر نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور واقعے کو مزید بڑھنے سے روکا۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں ملازمہوں کو معطل کر دیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ رویے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، اور ذمہ داروں کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.