sui northern 1

2026 کو بہترین انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا، دبئی میں سالِ نو پر شاندار آتش بازی کا اعلان

2026 کو بہترین انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا، دبئی میں سالِ نو پر شاندار آتش بازی کا اعلان

0
Social Wallet protection 2

دبئی حکومت نے نئے سال 2026 کی آمد پر شہر بھر میں شاندار آتش بازی کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ شہر کے 40 سے زائد مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی کے ذریعے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔

sui northern 2

سندھ میں سردار قبائلی جھگڑے کروا کر اقتدار کر رہے ہیں: جنرل سیکرٹری جے یو آئی

دبئی حکومت کے بیان کے مطابق، شہر کے اہم ترین مقامات بشمول برج خلیفہ، دبئی فریم، دی ورلڈ آئی لینڈز، اور فیسٹول سٹی پر آتش بازی کے خصوصی مظاہرے ہوں گے۔ ان کے علاوہ برج العرب، پام جمیرا، دبئی کریک، گلوبل ویلیج، السیف، حتا اور بلیو واٹر جیسے مقامات بھی آتش بازی کی روشنیوں سے جگمگائیں گے۔

صرف دبئی ہی نہیں بلکہ ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ میں بھی 10 سے زائد مقامات پر آتش بازی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جس سے متحدہ عرب امارات بھر میں نئے سال کی تقریبات میں چار چاند لگ جائیں گے۔

یہ تیاریاں دبئی کی بین الاقوامی سطح پر اپنی ثقافتی و تفریحی پہچان کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ نئے سال کی تقریبات کے موقع پر دنیا بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد دبئی کا رخ کرتی ہے، جو اس سال بھی ریکارڈ تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.