لندن کے میئر صادق خان نے ٹریفک فیس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا
لندن کے میئر صادق خان نے کنجیشن چارج (ٹریفک فیس) کے نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو ملنے والی مکمل رعایت ختم کر دی گئی ہے۔ اب سے الیکٹرک گاڑیوں پر بھی یہ فیس لاگو ہوگی۔
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
برطانوی میڈیا کے مطابق، نئے نظام کے تحت 2 جنوری 2026 سے رعایتی نظام نافذ ہوگا۔ اس کے لیے آٹو پے میں رجسٹریشن لازمی ہوگی، جس کے بعد الیکٹرک کاروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی جبکہ بڑی الیکٹرک وینز اور گاڑیوں کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی روزانہ کنجیشن چارج 15 پاؤنڈ سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ دیر سے ادائیگی کی صورت میں یہ چارج 21 پاؤنڈ تک ہو سکتا ہے۔
میئر صادق خان نے اس فیصلے کے پیچھے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کم کرنا معیشت کے لیے ناگزیر ہے، اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے "کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ” ابتدا ہی سے عارضی تھا۔
یہ اقدام لندن میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔