امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 39 فیصد رہ گئی ہے، جس کی اہم وجہ معیشت کے حوالے سے ووٹروں میں بڑھتا عدم اطمینان بتایا جا رہا ہے۔
18 دسمبر؛ یومِ قائدِ کشمیر، تاریخ ساز کردار اور قیادت کی شاندار داستان
برطانوی خبررساں ادارے کے تازہ سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت اس سال کی نچلی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ سروے میں صرف 39 فیصد امریکیوں نے صدر کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، جو گزشتہ سروے کے مقابلے میں دو فیصد کم ہے۔
معاشی معاملات میں بھی صدر کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح تین فیصد کے قریب برقرار ہے۔ خاص طور پر ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کے معاشی اقدامات پر عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔
یہ گراوٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔