Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ نے بی بی سی پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

ٹرمپ نے بی بی سی پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ بی بی سی نے 6 جنوری 2021 کو کی گئی ان کی تقریر کے کلپس ایڈٹ کر کے اس طرح نشر کیے کہ یہ تاثر پیدا ہوا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو امریکی کانگریس پر حملے کی براہِ راست ہدایت دی۔

ٹرمپ کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی نے تقریر کے وہ حصے شامل کیے جن میں انہوں نے حامیوں کو کیپیٹل کی جانب مارچ کرنے اور “فائٹ لائک ہیل” کہنے کا ذکر کیا، جبکہ وہ حصہ نکال دیا گیا جس میں انہوں نے پرامن احتجاج پر زور دیا تھا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

بی بی سی اس معاملے پر پہلے ہی معذرت کر چکا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ ایڈیٹنگ کے دوران غلط فیصلے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ناظرین کو غلط تاثر ملا۔ تاہم بی بی سی کا کہنا ہے کہ اس بنیاد پر مقدمہ قانونی طور پر مضبوط نہیں بنتا۔

یہ متنازع کلپ بی بی سی کے معروف پروگرام “پینوراما” میں 2024 کے صدارتی انتخابات سے قبل نشر کی جانے والی ایک ڈاکیومنٹری کا حصہ تھا، جس کے بعد ادارے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بحران کے نتیجے میں بی بی سی کے دو سینئر عہدیدار مستعفی ہو گئے۔

بی بی سی نے اعلان کیا ہے کہ متنازع ڈاکیومنٹری کو دوبارہ کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر نہیں کیا جائے گا۔ برطانوی ماہرینِ قانون کے مطابق چونکہ بی بی سی عوامی لائسنس فیس کے ذریعے چلتا ہے، اس لیے کسی بھی ممکنہ ہرجانے کی ادائیگی ایک حساس سیاسی معاملہ بن سکتی ہے۔

ٹرمپ کے وکلا کا کہنا ہے کہ اس ایڈیٹنگ کے باعث صدر کی ساکھ اور مالی حیثیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ امریکی قانون کے تحت مقدمہ جیتنے کے لیے ٹرمپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بی بی سی نے جان بوجھ کر یا سنگین لاپروائی کے ساتھ غلط معلومات پھیلائیں۔

واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی کانگریس پر حملہ کیا تھا، جس کا مقصد 2020 کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کو روکنا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.