sui northern 1

چین سے جنگ ہوئی تو امریکا بری طرح ہارے گا، پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک

چین سے جنگ ہوئی تو امریکا بری طرح ہارے گا، پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک

0
Social Wallet protection 2

واشنگٹن: پینٹاگون کی ایک انتہائی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر امریکا تائیوان پر جنگ کی صورت میں مداخلت کرتا ہے تو چین کے ہاتھوں اس کی شکست کا امکان نمایاں طور پر زیادہ ہوگا۔

sui northern 2

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کی جنگی مشقوں کے دوران تائیوان پر ممکنہ چینی حملے کے مختلف منظرنامے تیار کیے گئے، جن میں یہ بات سامنے آئی کہ چین امریکی لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن، بڑے جنگی بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو مؤثر تعیناتی سے پہلے ہی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ انتباہ ایک خفیہ دستاویز ’’اوورمیچ بریف‘‘ میں دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دستاویز پینٹاگون کے آفس آف نیٹ اسسمنٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا مہنگے اور جدید ہتھیاروں پر انحصار اسے چین کے تیزی سے تیار کیے جانے والے نسبتاً سستے ہتھیاروں کے مقابلے میں کمزور بنا دیتا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چین ایسی صلاحیت حاصل کرچکا ہے جس کے ذریعے وہ کسی بھی ممکنہ تنازع کے آغاز ہی میں امریکا کے اہم عسکری اثاثوں کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ

یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکن نے چند روز قبل امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ تائیوان کے معاملے سے انتہائی احتیاط سے نمٹے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا اسلحہ خانہ، بالخصوص طویل فاصلے تک درست نشانہ لگانے والے میزائل، جدید طیاروں کا بڑھتا ہوا بیڑا، بڑے بحری جہاز اور خلا میں کارروائی کی صلاحیت نے اسے خطے میں امریکی افواج پر واضح آپریشنل برتری فراہم کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے پاس تقریباً 600 ہائپر سونک ہتھیار موجود ہیں جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے سفر کرتے ہیں اور جنہیں روکنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بیجنگ تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ 2 کروڑ 30 لاکھ آبادی والے اس جزیرے کو بالآخر چین میں شامل کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب تائیوان خود کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام کریں گے، چین نہیں۔

اس سے قبل امریکا کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان بھی خبردار کر چکے ہیں کہ چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں امریکا کے اہم ہتھیار بہت تیزی سے ختم ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.