امریکی صدر نے بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیدیا
امریکی صدر نے بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے سوال کیا کہ بھارت کو امریکا میں چاول ڈمپ کرنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو محصولات ادا کرنا ہوں گے اور سوال اٹھایا کہ آیا چاول پر کوئی خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔
پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا: وزیر اعظم
اس موقع پر امریکی وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر ابھی کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری دیکھی جا رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ حتمی شکل نہ دینے کے بعد صدر ٹرمپ پہلے ہی بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔