دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
دبئی ائیر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی کرتب کے ساتھ ہوا جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات شامل ہوئیں۔
انوکھا ہوٹل جہاں شیر کے بچے صبح مہمانوں کو اٹھانے کا کام کرتے ہیں
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے رہے جس نے شرکا کی توجہ حاصل کی۔ پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اس ایئر شو میں سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کو متاثر کیا اور پاکستانی پائلٹس کی مہارت کی شرکا نے خوب تعریف کی۔ پانچ روزہ ائیر شو میں نئے دفاعی معاہدوں اور ٹیکنالوجی لانچز کے علاوہ روزانہ فضائی مظاہرے جاری رہیں گے۔