جیب کتروں نے 70 سے زائد موبائل فونز چرالیے

جیب کتروں نے 70 سے زائد موبائل فونز چرالیے

0

بھارتی شہر ممبئی میں عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی پاپ گلوکار اینریک ایگلیسیاس کے کنسرٹ کے دوران 73 موبائل فون چوری ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کنسرٹ ممبئی میں منعقد ہوا جس میں تقریباً 25 ہزار افراد نے شرکت کی۔ کنسرٹ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 7 ہزار بھارتی روپے مقرر کی گئی تھی۔

نیویارک میئرکا تاریخ سازالیکشن اور زُہران ممدانی

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کنسرٹ کے دوران چوروں نے 73 موبائل فون چوری کیے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 24 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقامی تھانے میں موبائل فونز کی چوری کے سلسلے میں سات مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.