پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی

پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی

0

امریکا نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ میں طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ یہ فیصلہ روس کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنے کے بعد کیا گیا۔

ایڑی کی تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار آسان طریقے

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ماسکو نے واشنگٹن کو ایک سرکاری یادداشت بھیجی تھی جس میں یوکرین سے متعلق روسی مؤقف کو نہایت سخت انداز میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر کشیدہ گفتگو ہوئی، جس کے بعد ملاقات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی انتظامیہ اس ملاقات کو روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے ایک ممکنہ نئے باب کے طور پر دیکھ رہی تھی، تاہم یوکرین پر بڑھتی کشیدگی اور ماسکو کے غیر لچکدار رویے نے تمام امکانات ختم کر دیے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید سرد مہری کا اشارہ ہے، جو یوکرین کی صورتحال کے باعث مسلسل بگڑ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.