حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے بڑی خوشخبری

0

رواں برس پیسے جمع کروانے کے باوجود حج کی سعادت سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ان عازمین کو آئندہ برس اضافی رقم دیے بغیر حج کی اجازت دی جائے گی۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز کی نمائندہ تنظیم ہوپ (HOAP) نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان عازمین کو بغیر کسی اضافی چارجز کے آئندہ سال حج پر بھیجیں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کی جانب سے جمع کروائے گئے تقریباً 36 ارب روپے سعودی عرب میں موجود ہیں، جن میں سعودی بینکوں میں پاکستانی عازمین کے 490 ملین ریال رکھے گئے ہیں۔

 

ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ سال 25 سے 26 ہزار متاثرہ عازمین کو حج پر روانہ کریں گے، جس کی تصدیق وزیر مذہبی امور نے بھی کر دی ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ سال پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دیے گئے 63 ہزار کے کوٹے میں سے مکمل بکنگ نہ ہو سکی تھی، جس کے باعث 26 ہزار عازمین حج پر نہیں جا سکے، حالانکہ وہ پہلے ہی رقم جمع کروا چکے تھے۔ اس معاملے پر سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ آپریٹرز دونوں کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.