کون ہے ان فہرستوں میں؟ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا غیرمعمولی تبادلہ!

0

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی جبکہ بھارت نے ہندوستان میں قید 463 پاکستانیوں کی فہرست اسلام آباد میں ہائی کمیشن کو دی، بھارتی قیدیوں میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔

پاکستان اوربھارت میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے معاہدے کے مطابق ہوا،ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.