ایلون مسک کی نظر میں انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟

0

ٹیکنالوجی فرم اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور دنیا کو لاحق مسائل کے حوالے سے اکثر اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

تو ان کی نظر میں انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟

اس کا جواب انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دیا اور وہ تھا شرح پیدائش میں کمی۔

26 جون کو ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے ایلون مسک نے اس بارے میں بات کی۔

ویسے یہ پہلی بار نہیں جب ایلون مسک نے عالمی آبادی میں کمی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ایلون مسک ماضی میں بھی شرح پیدائش میں کمی کے حوالے سے خدشات ظاہر کرچکے ہیں۔

2017 میں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کی آبادی بہت تیزی سے منہدم ہو رہی ہے مگر بہت کم افراد کو اس کی پروا ہے۔

اسی طرح 2021 میں انہوں نے کہا تھا کہ آبادی میں کمی مستقبل کی تہذیب کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

اب ایک ایکس پوسٹ پر ریلائی کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ عالمی سطح پر شرح پیدائش میں اضافے کی ضرورت ہے اور تمام جوڑوں کے 3 بچے ہونے چاہیے، ورنہ آبادی منہدم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کم شرح پیدائش مختلف تہذیبوں جیسے رومی تہذیب کے زوال کی بنیادی وجہ بنی تھی، جس کو تاریخ دانوں نے نظر انداز کر دیا۔

2022 میں انہوں نے اپنے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں آبادی میں کمی کے بحران کی روک تھام کے لیے اپنی حد تک بہترین کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، میں زیادہ سے زیادہ بچے چاہتا ہوں اور ایک اچھا باپ بننا چاہتا ہوں’۔

ذاتی زندگی میں 14 بچے ہیں یا میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے۔

ایلون مسک اور ان کی پہلی اہلیہ جسٹن مسک کے 6 بچے ہوئے تھے جن میں سے ایک انتقال کرگیا جبکہ 5 زندہ ہیں اور کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے ان کے 3 بچے ہیں۔

ان کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار شیون زیلیس سے ان کے 4 بچے ہیں جبکہ فروری 2025 میں ایک خاتون ایشلے کلیر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایلون مسک کے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.