ایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ،بڑے پیمانے پر تباہی، 50 سے زائد صہیونی زخمی
ایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ،بڑے پیمانے پر تباہی، 50 سے زائد صہیونی زخمی
صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرے،عرب میڈیا رپورٹس

( نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیل پر اب تک کا بڑا میزائل حملہ کردیا،جس کے نتیجےمیں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے، میزائل حملوں میں 50 سے زائد صہیونی زخمی ہوگئے۔
ایران کی جانب سے آج صبح اسرائیل پرمتعدد بیلسٹک میزائل فائر کیےگئےجس کے نتیجےمیں اب تک 50 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سےمتعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکےکی آوازیں سنی گئیں،صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کےشہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا،ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے،موجودہ حملے کو حالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔