انٹرنیشنل

مسجدِ اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر سعودیہ کی مذمت

ریاض(نیوزڈیسک)مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر سعودی عرب کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندی پر مبنی اسرائیلی بیان مسترد کرتے ہیں، مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کو درپیش انسانی المیے کی روک تھام کرے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین اور قرار دادوں کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button