انٹرنیشنل

حزب اللّٰہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ

لبنان سے 30 راکٹ اسرائیل کی طرف فائر ہوئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اسرائیلی فوج

بیروت(نیوزڈیسک)حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے دوران درجنوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے راکٹوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔عرب میڈیا کی جانب سے بھی حزب اللّٰہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ نے اسرائیل پر ’درجنوں‘ راکٹ داغ دیے

دوسری جانب اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے 30 راکٹ اسرائیل کی طرف فائر ہوئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button