انٹرنیشنل

گرم موسم کے دوران ڈرائیورز کیلئے وارننگ جاری

دبئی(نیوزڈیسک)دبئی میں گرم موسم کے حوالے سے ڈرائیورز کو وارننگ جاری کردی گئی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق گرم موسم میں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے ٹائر کا ربڑ نرم ہوسکتا ہے جس سے اس کے پنکچر ہونے اور پھٹنے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مسلسل گرمی کی وجہ سے بھی ٹائر کی حالت خراب ہوجاتی ہے اور ان میں دراڑیں اور پھٹنے کا زیادہ خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں خاص طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تاکہ حادثات اور پریشانی سے بچا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button