انٹرنیشنل

فلپائن: پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

منیلا(نیوزڈیسک)فلپائن میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے باعث 5 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ زمبوانگا شہر میں پیش آیا جہاں دھماکے سے زمین میں گڑھا بھی پڑ گیا۔

اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، گودام کے ارد گرد موجود عمارتوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button