یونیورسٹی آف شکاگو میڈیسن ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے محققین نے اعلان کیا ہے کہ ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں نئی پیوندکاری کے بعد متعدد افراد مکمل طور پر شفایاب ہو گئے اور انسولین کے بغیر زندگی گزارنے لگے۔
مشرق وسطی میں کشیدگی، وزیراعظم سے ترکیہ اور مصری وزارئے خارجہ کی ملاقات
ٹائپ 1 ذیابیطس ایک آٹو امیون بیماری ہے جس میں مدافعتی نظام لبلبے کے انسولین پیدا کرنے والے خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے، اور انسولین کے بغیر جسم میں بلڈ شوگر قابو سے باہر ہو جاتا ہے، جس سے کیٹونز پیدا ہو کر زندگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
اس آزمائش میں 10 مریضوں کو آئیلٹ خلیات کی پیوندکاری کی گئی، جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز پیدا کرتے ہیں۔ نتیجتاً صرف چار ہفتوں کے اندر تمام مریض انسولین سے آزاد ہو گئے اور ان کے جسم خود انسولین پیدا کرنے لگے۔
یہ کامیابی ٹائپ 1 ذیابیطس کے علاج میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور مستقبل میں انسولین پر مکمل انحصار ختم ہونے کی امید پیدا کرتی ہے۔