ایک نئی تحقیق کے مطابق غصیلے یا جارح مزاج نوجوانوں کی بیالوجیکل عمر تیزی سے بڑھ سکتی ہے اور وہ بعد کی زندگی میں طبعی صحت کے پیچیدگیوں کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔
19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو
یہ تحقیق یونیورسٹی آف ورجینیا میں کی گئی، جس میں جنوب مشرقی امریکہ کے شہری اور دیہی علاقوں کے 121 مڈل اسکول طلبا (46 لڑکے اور 75 لڑکیاں) کا مطالعہ شامل تھا۔ شرکا کی عمر 13 برس سے نوجوانی تک ریکارڈ کی گئی، اور والدین و ساتھیوں سے ان کے جارحانہ رویے کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔
جب شرکا 30 برس کے ہوئے، تو سائنسدانوں نے ان کے جسمانی اور حیاتیاتی بڑھاپے کا اندازہ لگایا۔ اس کے لیے بلڈ پریشر، سوزش، گلوکوز، کولیسٹرول اور مدافعتی نظام کی کارکردگی جیسے پیمانوں کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں یہ نتیجہ نکلا کہ جارحانہ رویہ نوجوانوں میں زیادہ باڈی ماس انڈیکس (BMI) اور صحت کے پیچیدگیوں کے بڑھنے سے جڑا ہوا ہے۔