چینی محققین کی ایک تحقیق Nutritional Neuroscience میں شائع ہوئی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ کھانوں میں بار بار اضافی نمک شامل کرنا ڈپریشن کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ اس مطالعے میں 15 ہزار سے زائد بالغ افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے مطابق جو افراد زیادہ مقدار میں اضافی نمک استعمال کرتے تھے، ان میں ڈپریشن کا خطرہ تقریباً 26 فیصد زیادہ پایا گیا۔ سائنس دانوں نے نمک اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کی مکمل حیاتیاتی وضاحت فراہم نہیں کی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ زیادہ نمک جسم کے اسٹریس ردعمل کو کنٹرول کرنے والے نظام کو حد سے زیادہ متحرک کر سکتا ہے، جس سے اسٹریس ہارمونز کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔
محققین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ زیادہ نمک کا استعمال جسم میں سوزش پیدا کر سکتا ہے جو دماغ کے ان حصوں کو متاثر کر سکتی ہے جو جذباتی توازن اور موڈ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ یہ تحقیق Guangdong Provincial People’s Hospital کے سائنس دانوں نے کی۔