لبلبے کے کینسر کی تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ تیار

لبلبے کے کینسر کی تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ تیار

0

سائنس دانوں نے ایک نیا خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو لبلبے کے کینسر (Pancreatic Cancer) کی ابتدائی تشخیص میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور ہزاروں جانیں بچا سکتا ہے۔

برطانیہ میں ہر سال تقریباً 10 ہزار 500 افراد لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ یہ بیماری نہ صرف علاج میں مشکل ہے بلکہ تشخیص میں بھی پیچیدہ ہے، کیونکہ زیادہ تر کیسز اس وقت سامنے آتے ہیں جب مرض کافی آگے بڑھ چکا ہوتا ہے۔ اس وجہ سے صرف 10 فیصد مریض پانچ سال سے زیادہ زندہ رہ پاتے ہیں اور نصف سے زیادہ مریض تین ماہ کے اندر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہوکر 70 فیصد پر آگیا، وزیر خزانہ

نئے خون کے ٹیسٹ میں Pancreatic Ductal Adenocarcinoma کی ابتدائی مراحل میں تشخیص کی صلاحیت ہے، جو ڈاکٹروں کو بروقت علاج شروع کرنے اور مریض کے بچنے کے امکانات بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف پنسلوینیا اور میو کلینک کے محققین نے کی اور AACR میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی۔ مطالعے میں لبلبے کے کینسر کے مریضوں اور صحت مند افراد کے خون کے نمونوں میں مختلف مادوں کا تجزیہ کیا گیا۔

پہلے استعمال ہونے والے دو مارکرز (CA19-9 اور THBS2) ابتدائی اسکریننگ کے لیے درست نہیں تھے، کیونکہ CA19-9 کچھ کینسر سے پاک افراد میں بھی زیادہ ہو سکتا ہے اور کچھ لوگ جینیات کی وجہ سے یہ مارکر پیدا ہی نہیں کرتے۔

تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے خون میں دو نئے پروٹینز (ANPEP اور PIGR) دریافت کیے، جو ابتدائی لبلبے کے کینسر والے افراد میں صحت مند افراد کے مقابلے میں زیادہ پائے گئے۔ یہ دریافت مستقبل میں ابتدائی تشخیص اور بروقت علاج کے امکانات کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.