سائنس دانوں کی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شِنگلز کی ویکسین نہ صرف وائرل انفیکشن سے بچاؤ فراہم کرتی ہے بلکہ بوڑھے افراد میں حیاتیاتی عمر کو سست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے بتایا کہ یہ ویکسین شِنگلز سے بچانے کے علاوہ جسم میں پس منظر میں ہونے والی سوزش کو کم کر کے ممکنہ طور پر وائرس کو دوبارہ فعال ہونے سے روک سکتی ہے۔
موبائل فون پر ٹیکسز میں کمی نہیں کی، پی ٹی اے
تحقیق میں 3800 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، جس میں یہ انکشاف ہوا کہ ویکسین لگوانے والے افراد میں وہ لوگ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی، کے مقابلے میں حیاتیاتی بڑھاپے اور سوزش کی علامات نمایاں طور پر کم تھیں۔ تحقیق کی سربراہ مصنفہ جنگ کی کِم نے کہا کہ ویکسین نہ صرف صحت مند عمر بڑھانے میں کردار ادا کر سکتی ہے بلکہ یہ بوڑھوں کے جسمانی نظام کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
مصنفہ کے مطابق اس تحقیق کے نتائج حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کی تصدیق کرتے ہیں، جس میں دیکھا گیا کہ شِنگلز یا انفلوئنزا کی ویکسین لینے والے بزرگ افراد میں ڈیمنشیا اور دیگر نیورو ڈی جنریٹیو امراض کے خطرات میں کمی دیکھی گئی۔ اس طرح، شِنگلز ویکسین نہ صرف انفیکشن سے بچاؤ بلکہ طویل مدتی صحت اور ذہنی تندرستی کے لیے بھی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔