sui northern 1

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، قدرتی شکر تیار

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، قدرتی شکر تیار

0
Social Wallet protection 2

سائنسدانوں نے شوگر کے مریضوں کے لیے ایک نئی قسم کی قدرتی شکر تیار کر کے بڑی خوشخبری سنا دی ہے جو ذائقے میں عام شکر جیسی میٹھی ہے لیکن صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دی گئی ہے۔ اس نئی شکر کا نام ٹاگیٹوز ہے جس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہے اور یہ خون میں شوگر یا انسولین کی سطح کو اچانک بڑھنے سے روکتی ہے، اسی خصوصیت کی بنا پر یہ خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔

sui northern 2

صدر مملکت اور وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس

ٹاگیٹوز شکر میں عام چینی کے مقابلے میں صرف ایک تہائی کیلوریز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وزن بڑھنے کا خطرہ بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے، یہ شکر قدرتی طور پر کچھ مخصوص پھلوں اور دودھ میں بہت تھوڑی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ ماضی میں اسے تجارتی پیمانے پر بنانا ایک مہنگا اور مشکل عمل تھا لیکن اب سائنسدانوں نے بیکٹریا کی مدد سے اسے آسانی سے تیار کرنے کا ایک جدید طریقہ تلاش کر لیا ہے جس میں ای کولی نامی بیکٹریا استعمال کیا گیا ہے۔

اس نئے سائنسی طریقے کی بدولت ٹاگیٹوز کی پیداوار کی شرح 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ پرانے طریقوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ یہ شکر نہ صرف ذیابیطس بلکہ دانتوں کی صحت کے لیے بھی بہتر ہے کیونکہ یہ منہ میں جراثیم کو بڑھنے نہیں دیتی۔ اس شکر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ انسانی جسم میں جزوی طور پر ہضم ہوتی ہے جو اسے صحت کے حوالے سے مزید محفوظ بناتی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ٹاگیٹوز کا استعمال وزن کم رکھنے اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے جس سے دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس نئی دریافت پر ابھی مزید تحقیقی عمل جاری ہے تاکہ اس کے تمام تر طبی فوائد اور استعمال کے پہلوؤں کو مکمل طور پر واضح کیا جا سکے۔ اس پیش رفت کو طبی دنیا میں شوگر کے مریضوں کی غذائی عادات میں بہتری لانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.