sui northern 1

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

0
Social Wallet protection 2

پشاور: وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمان نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال کی پولیو ویکسین کی آخری مہم ہے جو چار دن جاری رہے گی۔

sui northern 2

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں پولیو کے کیسز صفر ہوں، اور اگر کہیں کمی رہ جائے تو اسے پورا کرنے کی مکمل کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جن اضلاع میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں وہاں بھی مہم کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی جائے گی۔ خلیق الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ایک مریض کے ساتھ متعدد افراد ہسپتال آ جاتے ہیں جس سے ہسپتال میں رش بڑھ جاتا ہے۔

نوازشریف آج بھی اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں، رانا تنویر حسین

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ پولیو خالصتاً صحت کا مسئلہ ہے اور اسے سیکیورٹی کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے بتایا کہ جن اضلاع میں سیکیورٹی خدشات ہیں وہاں سیکورٹی کے انتظامات مزید مضبوط کیے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ ڈرگ کنٹرول کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے اور گزشتہ ایک دو ہفتوں میں کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.