sui northern 1

چینی سائنس دانوں کا رعشے کے علاج میں اہم پیشرف کا دعویٰ

چینی سائنس دانوں کا رعشے کے علاج میں اہم پیشرف کا دعویٰ

0
Social Wallet protection 2

چینی محققین نے پارکنسنز (رعشہ) کے مریضوں کے لیے ایک نئی اسٹیم سیل تھراپی ایجاد کی ہے، جس سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ برسوں سے اس بیماری میں مبتلا افراد کی علامات میں فوری کمی واقع ہوئی ہے۔

sui northern 2

پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروےکے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا

پارکنسنز بیماری ایک اعصابی عارضہ ہے جو عام طور پر جسم کی حرکت کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری دماغ کے اس حصے میں نرو خلیات کے مرنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جو ڈوپمائن ہارمون پیدا کرتا ہے۔ اس وقت اس بیماری کا کوئی مستقل علاج موجود نہیں ہے اور موجودہ علاج صرف علامات کو قابو میں رکھنے پر مرکوز ہیں۔

متعدد موجودہ علاج دماغ میں وقتی طور پر ڈوپمائن فراہم کرتے ہیں، لیکن دماغ میں مرنے والے نیورونز کو بحال کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

چینی محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اسٹیم سیل تھراپی انتہائی مؤثر نتائج فراہم کر رہی ہے، جس سے رعشے کے مریضوں کو اپنے جسم کی کھوئی ہوئی حرکتیں واپس حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.