کہانیاں سنانا صحت کی دیکھ بھال میں بہتری لا سکتا ہے،ماہرین

0

ماہرین کا کہنا ہے کہ کہانیاں سننا اور سنانا جذبات کو سمجھنے اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جسے نیریٹو میڈیسن کہا جاتا ہے۔ یہ طریقہ علاج مریض کی زندگی اور بیماری کی کہانی کو سمجھ کر علاج کو بہتر بناتا ہے۔ تقریباً بیس سال قبل کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہونے والا یہ طریقہ اب امریکہ کی مختلف جامعات میں پڑھایا جاتا ہے، جہاں تخلیقی طریقوں سے صحت کی مہمات بھی تیار کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر ڈیوڈ جی تھولے نے اپنی بیٹی کی بیماری کے دوران ایک مختصر تحریری مشق متعارف کروائی جس سے ذہنی دباؤ کم ہوتا اور علاج میں بہتری آتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کہانیاں سننے سے ہمدردی بڑھتی ہے اور دماغ میں محبت کا ہارمون آکسیٹوسن پیدا ہوتا ہے، جس سے علاج زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ اس طرح نیریٹو میڈیسن صحت کی دیکھ بھال کو انسانی جذبات سے جوڑتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.