وزیر صحت پنجاب نے پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن سپلائی کم ہونے سے 20 بچوں کے اموات کی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

وزیرصحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے پاکپتن ڈی ایچ کیو اسپتال معاملے پر انکوائری مکمل ہوچکی ہے۔ تمام انکوائریز میں کسی غفلت کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ سوات واقعہ کی بدنامی کم کرنے کے لئے ایک جماعت جھوٹی خبر اڑا رہی ہے۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ نومولود بچوں کی اموات ہونا تمام اسپتالوں میں معمول ہے۔ غذائی قلت، قبل ازوقت پیدائش سمیت مختلف مسائل نومولود میں اموات کا باعث بنتے ہیں۔ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے۔ آکسیجن سپلائی کم ہونے سے اموات کی خبر بھی جھوٹ ہے
