گلگت بلتستان میں مفت سولر پینلز اسکیم کی تاریخ میں توسیع

گلگت بلتستان میں مفت سولر پینلز اسکیم کی تاریخ میں توسیع

0

درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پورٹل کے ذریعے مفت سولر پینلز کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ عوامی مطالبے پر بڑھا کر 5 مارچ 2026 کر دی گئی ہے۔

حکومت آئندہ بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی کرے گی،وزیراعظم

حکام کے مطابق تاریخ میں توسیع اس لیے کی گئی ہے کہ متعدد درخواست گزار نامکمل دستاویزات کی وجہ سے اپنی درخواستیں بروقت مکمل نہیں کر سکے جبکہ برفباری سے متاثرہ اور دور دراز علاقوں کے رہائشی بھی مقررہ مدت میں درخواست جمع کرانے سے محروم رہ گئے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پورٹل آج رات سے دوبارہ کھول دیا جائے گا اور یہ 5 مارچ 2026 تک فعال رہے گا۔ تمام اہل افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں مکمل کر کے جمع کروا دیں۔ مزید معلومات کے لیے سولر پروگرام کی ویب سائٹ solar.pmrugb.gov.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.