سانحہ ہڈر کا ماسٹر مائنڈ کمانڈر شاہ فیصل ہلاک

0

 

گلگت (نمائندہ خصوصی) ترجمان گلگت حکومت نے کہا ہے کہ داریل میں سانحہ ہڈر میں نامزد شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سانحہ ہڈر کا ماسٹر مائنڈ کمانڈر شاہ فیصل سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں مارا گیا ۔

 

ترجمان فیض اللہ فراق نے کہاکہ فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔ سیکورٹی اداروں پر بھی کراس فائرنگ کی گئی ہے مگر سیکورٹی اداروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

 

ترجمان کے مطابق سیکورٹی کی اداروں کی یہ اہم پیش رفت ہے سانحہ ہڈر میں نامزد ملزمان کا گھیرا تنگ کیا گیا ہے ۔

یاد رہے مذکورہ کمانڈر دسمبر کے مہینے میں قراقرم ہائی وے پر مسافر بس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہڈر بس حملے میں کئی بے گناہ مسافر شہید کئے گئے تھے ۔

سانحہ ہڈر میں علمائے کرام اور مختلف طبقہ فکر کے مسافروں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.