محرم الحرام ،ڈی پی او ٹانک کی تمام سیکورٹی انچارج صاحبان کیساتھ میٹنگ
ٹانک (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک عبدالسلام خالد نے ڈی ایس پی سٹی سلیم خان، ڈی ایس پی رورل شریف اللّٰہ خان کنڈی اور ڈی ایس پی جنڈولہ سید مرجان خان کے ہمراہ ڈی آر سی ہال میں عشرہ محرم الحرام کے سیکورٹی ڈیوٹیوں کے تمام انچارجان کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ۔
جس میں انہوں نے پُرامن عشرہ محرم کے انعقاد کے سلسلے میں ٹانک پولیس کے جاری کردہ جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد نے تمام تھلہ جات اور جلوس کے روٹس کو تھری لئیرز سیکورٹی فراہم کرنے، ہر پروگرام سے پہلے پراپر پلاننگ کرنے اور نفری کو پراپر بریف کرنے، پراپر یونیفارم پہننے، ہر روز مقررہ رنگ کے کارڈز پہننے، پراپر سویپنگ کرانے، مشکوک و غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھنے اور عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آنے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے تمام انچارجان کو ایمانداری، غیر جانبداری، دلچسپی اور احتیاط سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کیلئے تفصیلی ہدایات جاری کیں۔
اسی طرح انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور عوام کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ حالات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، بدوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کرنے، بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ استعمال کرنے اور اندر جانے والوں کی جامہ تلاشی لینے کی خصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔
آخر میں ملک کی سلامتی، بقاء، خوشحالی اور دیرپا امن کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔