Monthly Archives

جنوری 2025

خبردار!!!وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کم محفوظ ڈیوائسز قرار،کیا احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری؟ جانیں

وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار…

ترقیاتی بجٹ سے ہوئے چھ ماہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری، بڑاانکشاف

وفاقی وزارت برائے منصوبہ بندی نے ترقیاتی بجٹ سے ہوئے چھ ماہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 1100 ارب روپے کے بجٹ سے اب تک صرف 148 ارب روپے ہی خرچ کئے گئے ہیں۔ وزارتِ منصوبہ بندی نے بتایا کہ رواں مالی سال…

ٹرین کو حادثہ،3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں اچانک پٹڑی سے اتر گئیں۔ نجی ٹی وی نے ریلوے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے سے کوئی بھی…

قومی ٹیم کے بلے باز صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹخنے کی سنگین انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے بلے باز صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ساتھ ان دنوں لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں اور آج اُن کی…

سپریم کورٹ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کےبرابر کرنے کی درخواست دائر

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنےکی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار…

کوئی رہنما، وکیل اورنہ ہی فیملی ممبر، آج کوئی عمران خان سےاڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہ آ یا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا۔ عمران خان سے ملاقات کا دن ہونےکے باوجودکوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا۔مذاکراتی کمیٹی کا…

گزشتہ ڈھائی سال میں غیر ملکی قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،گورنر اسٹیٹ بینک کا دعویٰ

کراچی: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال میں غیر ملکی قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا اور صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد خطاب کیا۔ گورنراسٹیٹ بینک نے کہا…

شاہ محمود، یاسمین راشدسمیت دیگر اہم پی ٹی آ ئی رہنما ؤں پر فرد جرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے نو کو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر مقدمے کی سماعت کی۔ملزمان میں شاہ محمود…

عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،بری خبر آ گئی

اسلام آباد: حکومت کا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس میں کمی پر آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی تاہم آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی ہے۔عالمی…

سعودی عرب نے اسرائیلی نقشہ مسترد کر دیا

سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کیے ہیں،سعودی عرب کا کہنا ہے کہ نقشوں میں عرب…

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ پی ٹی…

پاکستان پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں حکومت کی مخالفت کے فیصلے پر بڑا یوٹرن

پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاق اور پنجاب میں حکومت کی مخالفت کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اعلی سطح پر رابطہ ہوا اور نائب…