پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر اٹیک

0

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر تاوان کی غرض سے سائبر حملہ کیا گیا۔ ادارے کو ایک باقاعدہ رینسم نوٹ موصول ہوا ہے، جس میں ہیکرز نے مالی مطالبات کیے ہیں۔

 

پی پی ایل کے مطابق، واقعے کی اطلاع ریگولیٹری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے حکام کو دے دی گئی ہے، اور حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمپنی ترجمان نے وضاحت کی کہ اب تک ہیکرز سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں کیا گیا۔

 

تاہم، ترجمان نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ سائبر حملے کے باوجود کمپنی کا حساس ڈیٹا محفوظ رہا ہے۔ سیکیورٹی اقدامات کے تحت آئی ٹی انفراسٹرکچر کا کچھ حصہ عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

 

پی پی ایل کے مطابق، سائبر سیکیورٹی پروٹوکولز کی بدولت بروقت اور مؤثر ردعمل ممکن ہوا۔ کمپنی اس وقت ایک جامع فرانزک تجزیہ کر رہی ہے تاکہ حملے کی نوعیت، اس کے ذرائع اور ممکنہ خطرات کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

 

پی پی ایل نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی سائبر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.