پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی

0

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے عوام کو مکمل ریلیف دینے سے گریز کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے۔ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا فائدہ شہریوں کو نہیں مل سکا۔

 

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے 1 پیسہ فی لیٹر کر دی گئی ہے، جب کہ پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 

ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی 20 پیسے کے اضافے سے 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد کی جا رہی ہے، جب کہ ڈیلرز کا مارجن 8 روپے 64 پیسے اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے۔

 

پیٹرول اور ڈیزل پر تاحال سیلز ٹیکس صفر رکھا گیا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اگر لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو عوام کو فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کا فائدہ ہو سکتا تھا۔

 

  1. واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی میں یہ اضافہ یکم اگست سے نافذ العمل ہے، جب کہ حکومت یکم جولائی 2025 سے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر الگ سے کلائمٹ سپورٹ لیوی بھی وصول کر رہی ہے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.