غیرقانونی منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کرنے والی شوگر ملز کیخلاف کریک ڈاؤن ہو گا: رانا تنویرحسین

0

"چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا”

(نیوز ڈیسک)چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے
وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں غیر فطری اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبوں سے 24 گھنٹوں کے اندر سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد شوگر ملز سرکاری قیمتوں کو نظر انداز کر رہی ہیں، اور جو ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد میں چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس رانا تنویر حسین کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گی، جبکہ ایف بی آر اور فوڈ اتھارٹیز کے ذریعے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کی ترسیل کے عمل میں شفافیت اور منصفانہ نظام کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.