sui northern 1

3سیمنٹ ساز کمپنیاں پی آئی اے کی خریداری کی دوڑ میں شامل

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کے حوالے سے نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت چار مقامی گروپوں کو بولی کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ان میں سے تین کا تعلق سیمنٹ کے شعبے سے ہے۔
نجکاری کے مشیر محمد علی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ نے پانچ امیدوار کنسورشیمز کی جانب سے جمع کرائی گئی "سٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن” کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تکنیکی، مالیاتی اور دستاویزی تقاضے مکمل کرنے والی چار پارٹیوں کو موزوں سمجھا گیا۔
اہل قرار دیے گئے کنسورشیمز ہیں:
پہلا کنسورشیم: لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل ہے۔
دوسرا کنسورشیم: عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی اسکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔
تیسری کمپنی: فوجی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ ہے، جسے بھی نجی شعبے کی کمپنی کے طور پر اہل قرار دیا گیا ہے۔
چوتھی پارٹی: ایئر بلو (پرائیویٹ) لمیٹڈ ہے، جو واحد کمپنی ہے جو ایئر لائن کا موجودہ تجربہ رکھتی ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق، ان چار پارٹیوں کو اب نجکاری کے اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا، جو عمل کے شفاف ہونے کو یقینی بنائے گا۔
دوسری جانب، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نیویارک میں واقع قیمتی روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ہوٹل کی نجکاری کے لیے مشترکہ منصوبے کے ماڈل کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مالیاتی مشیر "جونز لینگ لاسالے” کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان زمین کو بطور سرمایہ شامل کرے گی، جبکہ کوئی اضافی سرمایہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ابتدائی معاہدہ جلد طے پائے گا، جبکہ حتمی معاہدے کی تکمیل 2027 میں متوقع ہے۔
حکومت نے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی نجکاری کی پیشکش کی ہے۔ مشیر نجکاری محمد علی کے مطابق، بولی کا عمل سال 2025 کی آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) میں متوقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.