اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکییشن کے مطابق منگل کو اسٹیٹ بینک، ذیلی دفاتر اور تمام کمرشل بینکس بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا، بروز منگل کو مرکزی بینک اور ملک بھر میں ذیلی دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کمرشل بینکس بھی یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کے باعث بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی، تاہم عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینک ہالیڈے کا سرکلر جاری کردیا گیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اتوار ویکلی آف کے باعث اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکس پہلے ہی بند ہوں گے، پیر 30 جون کو مالی سال کے اختتام پر بینکس اور اسٹیٹ بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔
