سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر سستاہوکر 3378 ڈالر فی اونس تک گرگیا ،ایک تولہ سونا 2245 روپے سستا ہوگیا ،قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے پر آگئی
دس گرام سونا 1925 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے پر آگیا ،ایک تولہ چاندی 22 روپے اضافے سے 3878 روپے پر پہنچ گئی