حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

0

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 204 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈئزل آئل کی قیمت میں 9 روپے ایک پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 180 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں کے بعد مریم نواز کی ٹویٹر پر ٹوئیٹ ،عوام کے لیے ریلیف

Leave A Reply

Your email address will not be published.