کراچی (نیوزڈیسک)انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج: ملا جلا رجحان منفی میں تبدیل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
مزیدپڑھیں:ڈینش کمپنی کا پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 103 پوائنٹس کم ہو کر 77 ہزار 727 پر آ گیا۔
اب تک ہوئے کاروبار کے دوران انڈیکس 77 ہزار 930 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 77 ہزار 830 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔