آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم اویوا سکیورٹیز ایکسچینج اکیڈیمی سے محتاط رہنے کا انتباہ
کراچی (نیوزڈیسک)ایس ای سی پی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ عوام جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم "اویوا سکیورٹیز ایکسچینج اکیڈیمی” سے خبردار رہیںجعلی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کو سوشل میڈیا کے ذریعے مارکیٹ کر کیا جا رہا ہے ۔
اویوا انوسٹمنٹ گروپ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں ٹریڈنگ پر منافع کا لالچ دیتا ہے۔
اویوا انوسٹمنٹ گروپ کا برطانوی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی ’اویووا انویسٹرز ‘ کے ساتھ وابستگی کا دعوی جھوٹا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایس ای سی پی انتظامیہ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کے مابین کیپٹل مارکیٹ کے فروغ بارے اجلاس
برطانوی کمپنی ’اویووا انویسٹرز‘ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اس فراڈ کا الرٹ جاری کیا ہے۔
ایس ای سی پی نے کہاکہ اویووا انویسٹمنٹ گروپ پاکستان اسٹاک ایکسچینج یا کسی بھی بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے لیے لائسنس یافتہ نہیں۔
ایس ای سی پی نے کہاکہ عوام کو خبردار کرتا ہے کہ وہ "اویووا انویسٹمنٹ گروپ ” یا ملتے جلتے نام کے کسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ساتھ لین دین نہ کریں:
"اویووا انویسٹمنٹ گروپ / ایچ 1-اویووا سیکیورٹیز ایکسچینج اکیڈمی / اویووا انویسٹمنٹ لمیٹڈ” کے خلاف کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیج دیا گیا ہے ۔